صھیونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے مغربی کنارے پر فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صھیونی فوج کے ترجمان نے منگل کی شام مغربی کنارے پر فوجی دستوں کو مضبوط کرنے کی اطلاع دی ہے۔
صھیونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق صھیونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید کشیدگی کی وجہ سے فوج نے اپنی یونٹوں کو مغربی کنارے پر مضبوط کر دیا ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس صھیونی عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا عمل ہے اور اسرائیلی فوج حالات کے پیش نظر ایسے فیصلے کرتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تمام چھٹیاں اگلی اطلاع تک منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
علاقے کے حالات کشیدہ، صھیونی فوج الرٹ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 178