پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے حزب اختلاف کے رہنما میاں شھباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے قرق کر لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق شھباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے قرق کرنے کا انکشاف ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کرائی جانے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شھباز شریف کی اہلیہ نصرت شھباز اور بیٹے سلمان شھباز شریف کے اثاثے قرق کر لئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے شھباز شریف کی اہلیہ نصرت شھباز اور ان کے بیٹے سلمان شھباز شریف کے علاوہ شھباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے بھی قرق کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے گزشتہ دنوں منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کے اثاثے قرق کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
شھباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے قرق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 206