www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن عباس عراقچی نے امریکہ کی نئي پابندیوں کے خلاف

رد عمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ نئي پابندیاں جینوا معاھدے کی برخلاف ہیں۔
عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو میں کھا ہے کہ امریکی حکومت نے پابندیوں کی فھرست میں بعض افراد اور کمپنیوں کے ناموں کا اضافہ کردیا ہے اور یہ نئي پابندیاں چوبیس نومبرکو جینوا میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے معاھدے کی روح کے برخلاف ہے۔ انھوں نے کھا کہ ایران حالات کا جائزہ لے رھا ہے اور مناسب جواب دے گا۔
واضح رھے امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو انیس افراد اور ایرانی و غیر ملکی کمپنیوں کے نام پابندیوں کی فھرست میں شامل کئے ہیں۔ ادھر جینوا میں ایران کے ماھرین نے مذاکرات روک دئے ہیں اور مشورت کے لئے تھران آگئے ہیں۔ در حالیکہ جینوا معاھدے میں یہ طے پایا تھا کہ ایران پر نئي پابندیاں نھیں لگائي جائيں گي۔
 

Add comment


Security code
Refresh