عراق میں مسلح افراد نے 18 مزدوروں کو قتل کردیا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے
شمال مشرق میں تیل کی پائپ لائن کے مزدوروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 ایرانی اور 3 عراقی مزدو جاں بحق ھوگئے ہیں۔
عراق کی پولیس کا کھنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے یہ کاروائی صوبہ دیالہ کے بالادروز کے علاقے میں انجام دی ہے اور اس حملے میں 5 ایرانی و 3 عراقی مزدو شدید زخمی بھی ھوئے ہیں۔
یادرھے کہ عراق میں اس سال ھونے والے تشدد کا 2008 سے لیکر اب تک ریکارڈ نھیں ملتا اور دسمبر 2013 کی ابتدائی دو ھفتوں کے اعداد و شمار 2012 کے پورے دسمبر کے مھینے کے برابر ہیں۔