سعودی عرب کے مذہبی پیشوا شھید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے حیسن نمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نباء ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حسین نمر کو دو روز قبل مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف میں ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا اور ان کی سرنوشت کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سعودی عرب کے سیکورٹی ادارے، حالیہ مہینوں میں آیت اللہ باقرالنمر کے تیس سالہ بھائی امین باقر النمر سمیت ان کے خاندان کے کئی افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔
حکومت پر تنقید کے جرم میں آل سعود نے دو جنوری دو ھزار سولہ کو اس ملک کے معروف شیعہ پیشوا آیت اللہ باقر النمر کا سر قلم کر دیا تھا۔
سعودی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے سخت مذمت کی تھی۔
آل سعود نے شھید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے کو اغوا کیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 164