www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

253c4
فلسطین کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فلسطینی نوجوان شھید ہو گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے پیر کی رات، مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ کی آواز سننے کی اطلاع دی تھی۔
قدس ویب سائٹ نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد صھیونی فوجیوں نے بیت المقدس کے قدیمی علاقے کے راستے کو بند کر دیا۔
صھیونی ذرائع نے بھی اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے مسجد الاقصی کے باب الحطہ کے پاس صھیونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کاروائی کی جس کے بعد صھیونی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس میں مذکورہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
اس رپورٹ کے کچھ ہی دیر بعد صھیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے قدس ویب سائٹ کے حوالے سے مذکورہ نوجوان کی شہادت کی رپورٹ دی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh