www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ملت بحرین نے جمعرات کی رات ملک گیر مظاھرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رھائي کا مطالبہ کیا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

 ملت بحرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاھرے کرکے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجھتی کا اظھار کیا۔
مظاھرین نے آل خلیفہ کی سرنگونی کے نعرے لگائے اور اپنے جمھوری مطالبات پر تاکید کی۔ مظاھرین نے کھا کہ سیاسی قیدیوں کو آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں دی جانے والی جسمانی ایذاؤں کا خاتمہ کیا جائے۔
درایں اثنا بحرین کے ایک سیاسی رھنما عباس ابو صفوان نے کھا ہے کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے خلاف تشدد آمیز پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جو ظلم و ستم پر مبنی ہیں اسی بنا پر ملت بحرین کو متحد ھوکر آل خلیفہ کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنا چاھیے۔
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh