www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

588c8
عراقی فوج نے بصرے میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بصرہ آپریشن کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شہر بصرہ میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا مقصد داعش کی باقیات اور مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنا ہے ۔
بصرہ آپریشن کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں فوج، پولیس، علاقے کی بارڈر سیکورٹی فورس، سیکورٹی و انٹیلیجنس ادارے اور رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوان بھی شامل ہیں۔
درایں اثنا عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے بلد علاقے میں متعدد کارروائیاں کر کے داعش کے دو دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذلت آمیز شکست کے باوجود عراق کے جنوبی، شمالی اور مشرقی علاقوں میں داعش کی باقیات اب بھی موجود ہیں۔
عراق کی فوج اور الحشد الشعبی، اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے باقیات کے خلاف اب تک کئی کارروائیاں انجام دے چکی ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh