www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

567c1
ھندوستان میں نریندر مودی کی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کر رہے کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئےہیں۔
کسانوں اور حکومت کے درمیان بات چیت کے کئی ادوار ناکام ہوچکے ہیں۔ حکومت کے کسان مخالف زرعی قوانین کے خلاف ھندوستانی کسان 19روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔
دلی ھریانا کراسنگ بارڈرز اور دلی جانے والے راستوں پر ھزاروں کسان دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور کسانوں نے بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے، ھندوستانی کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھی بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کا بہانہ کرکے کسانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اسے بھی معلوم ہے کہ کسانوں کی تحریک کا حل زراعت سے متعلق تینوں نئے قوانین کی منسوخی میں ہی ہے ۔
کانگریس نے مزید کہا کہ بی جے پی نے کاشتکاروں کی تذلیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور یہ غلط حرکتیں صرف اس وجہ سے کی گئیں کہ کسانوں نے بی جے پی حکومت کے کالے قوانین کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے متحد ہوکر آواز بلند کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh