www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

704c4
عراق کی النجبا تحریک کی سیاسی کونسل کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ شھید قاسم سلیمانی اور شھید المھندس کی راہ کو بدستور جاری رکھا جائے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی النجبا اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نصر الشمّری نے داعش دھشت گرد ٹولے کی نام نہاد خلافت اور تسلط کے خاتمے کی سالگرہ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں انھوں نے اس عظیم کامیابی کو فاتحانہ کاروائیوں کے عظیم کمانڈروں شھید جنرل قاسم سلیمانی، شھید جنرل ابومہدی المہندس اور تمام دیگر شھدا کے پاکیزہ خون نیز تمام بہادروں، جیالوں اور فداکاروں کے ایثار و فداکاری کا مرہون منت قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی اس عظیم کامیابی کا درخشاں رنگ پھیکا نہیں کر سکتا اور اس کی درخشندگی ہمیشہ باقی رہے گی۔
عراق کی النجبا اسلامی مزاحمتی تحریک کی سیاسی کونسل کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دھشت گرد ٹولوں کے مقابلے میں عراقی قوم کے شانہ بشانہ استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اسلامی جمھوریہ ایران کی قدردانی کی۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے سوشل میڈیا صارفین نے داعش دھشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور شھید جنرل قاسم سلیمانی اور شھید جنرل ابومہدی المھندس کی جاں فشانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’یوم النصر‘ کا ہیشٹیگ ٹرینڈ کیا ہے۔
دریں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ داعش دھشت گرد ٹولے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے عراقی قوم نے جو عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ، دوستوں کو خوش اور دشمنوں کو مایوس کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ خداوند عالم کی نصرت، عراق کی اعلی دینی قیادت کے فتوے اور شھیدوں خاص طور سے داعش دھشت گرد ٹولے کے مقابلے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور کامیاب کاروائیوں کے کمانڈروں شھید جنرل قاسم سلیمانی اور شھید جنرل ابومہدی المھندس کی جاں فشانی سے دھشت گردوں کا صفایا ہوا، دشمن اپنے مقصد میں ناکام ہو گئے اور جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو بری طرح سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی، مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے سے سن دو ھزار چودہ میں قائم ہوئی جس نے عراق میں دھشت گردی کی بیخ کنی اور دھشت گردوں کو شکست دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی، اس وقت بھی عراق میں داعش دھشت گرد ٹولے کی باقیات کے خلاف مہم میں ملک کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اپنا اہم اور بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh