www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

737c6
شاہ مراکش کی جانب سے اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کو تسلیم کئے جانے کے فیصلے کی فلسطینی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے۔
فلسطین کے سیاسی اور استقامتی حلقوں کی جانب سے غاصب صھیونی ریاست کو تسلیم کئے جانے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
شاہ مراکش کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کے خبر منظر عام پر آنے کے بعد فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے مراکش اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی شیطانی اقدام قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی دباؤ میں آکر مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، جس کے بعد مراکش صھیونی ریاست کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاھو نے مراکش کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نتن یاھو نے کہا کہ جلد دونوں ملکوں کے درمیان پروازيں شروع کردی جائيں گی۔
مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے ساتھ مغربی صحارا میں مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرنے پر اتفاق کیا ہے جہاں الجیریا کے ساتھ کئی دہائیوں سے رباط کا تنازعہ چل رہا ہے۔
مراکش کی جانب سے غاصب صھیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے ابتدائی مرحلے میں نمائندہ دفاتر قائم کئے جائيں گے۔

Add comment


Security code
Refresh