ترکی کا کہنا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل کے شواہد مٹانے کا مشن دو رکنی سعودی ٹیم نے انجام دیا تھا۔
آل سعود کے مخالف معروف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے تعلق سے ترکی کے حکام نے باضابطہ طور پر کہا ہے جمال خاشقچی کے قتل کے شواہد مٹانے میں ریاض حکومت پوری طرح ملوث ہے۔
ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کے شواہد مٹانے کے لیے ماہرین کی دورکنی ٹیم بھیجی گئی تھی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم دو افراد پر مشتمل تھی جن میں ایک کیمسٹ اور دوسرا ٹوکسی کولوجسٹ یعنی زہریلی چیزوں کا ماہر شامل تھا۔
جمال خاشقچی کے قتل کے المناک واقعے پر ساری دنیا میں آل سعود کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا، تاہم سعودی حکام نے امریکہ کی حمایت اور پیٹروڈالر کی بنا پر حاصل شدہ اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اس معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
جمال خاشقچی کے قتل کا ایک اور المناک پہلو اجاگر ہوا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 168