www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201b0
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں کویت کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ سمجھوتہ علاقائی قوموں کی سیاسی اور اقتصادی ترقی اور استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز خلیج فارس میں ہوئے حالیہ سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ہم خلیج فارس میں کویت کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی قدیمی سیاست، علاقائی گفتگو اور اچھی ہمسائيگی پر مبنی تعلقات پر استوار ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سمجھوتہ، تمام علاقائی قوموں کی اقتصادی اور سیاسی ترقی اور استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ کویت کے وزیر خارجہ احمد الناصر المحمد الصباح نے جمعے کے روز قطر اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر پر مبنی چار ممالک کے بحران کے تعلق سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ خلیج فارس کے پڑوسی ممالک کے درمیان سمجھوتے کے لئے ہونے والی کوششیں ثمر بـخش رہی ہیں اور اس سمجھوتے میں جتنے بھی ممالک نے شرکت کی ہے، سب نے خلیج فارس کے ساحلی ممالک میں امن و استحکام کے لئے اپنے اصرار پر تاکید کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh