امریکہ کے منتخب صدر جو بائڈن نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنا بہت دشوار ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے کتنی پیچیدگیوں کا باعث بنے گا۔
انھوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اور ایٹمی طاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسلح دھشت گرد عناصر نے جمعہ ستائیس نومبر کو ایران کے دفاعی اور ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کی گاڑی پر حملہ کرکے انھیں شھید کردیا تھا۔
ٹرمپ کی پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اور ایٹمی طاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 154