www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

371b5
ھندوستان میں نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں اضافے اور بقیہ ریاستوں میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
ھندوستان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست مہاراشٹر میں دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں ایک ھزار ستانوے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس ریاست میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے بانوے ھزار دو ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ایک ھزار چار سو ستاسی کی کمی آئی اور کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے پینتس ھزار اکیانوے رہ گئی ۔
ھندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اڑتیس ھزار سات سو بہتر نئے مریضوں اور چار سو تینتالیس نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ ھندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پینتالیس ھزار تین سو تینتس کورونا کے مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے۔
ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چورانوے لاکھ اکتس ھزار اور اموات کی تعداد ایک لاکھ سینتس ھزار ایک سو انتالیس ہو چکی ہے۔
ھندوستانی وزیر صحت کے مطابق اس ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چار لاکھ چھیالیس ھزار ہے جبکہ اٹھاسی لاکھ سینتالیس ھزار افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ھندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح چار اعشاریہ سات چار فیصد، شفایابی کی شرح ترانوے اعشاریہ آٹھ ایک فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد بتائی گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh