www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

344b6
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اوراس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اورامریکہ اس حوالے سے دنیا میں سر فہرست ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ھزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ 19 ھزار 870 ہو چکی ہے۔
امریکہ میں مسلسل 27 ویں روز کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 40 ھزار نئے متاثرین سامنے آئے۔
نومبر کے مہینے میں ریکارڈ 40 لاکھ کیسز کا اضافہ ہوا، یہ تعداد اکتوبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تھینکس گیونگ تہوار پر شاپنگ مالز میں رش اور سفر میں اضافے سے آگے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 34 لاکھ ہو گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh