یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے کامیاب کارروائیاں انجام دے کر جنوبی سعودی عرب کے نجران علاقے میں جارحین کے کئی فوجی مورچوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں واقع الظھرہ محاذ پر یہ کارروائیاں انجام دے کر سعودی ایجنٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ ایک بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی بھی کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی سے سعودی عرب کے کرائے کے فوجی نجران میں اپنےاڈوں کو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
خیال رہے کہ یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ جب تک سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اس وقت تک سعودی اہداف پر حملے بھی جاری رہیں کے۔
سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس اسلامی ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے جس کے باعث یمن میں دواؤں اور غذائی اشیاء کی بھاری قلت پیدا ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کے کئی فوجی مورچے یمنی فورسز کے کنٹرول میں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 149