www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

444b9
ھندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے سلسلے میں حکومت کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔
کانگریس کے اہم رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ فراموش کرکے اڈانی امبانی جیسے صنعت کاروں کی آمدنی بڑھانے میں مصروف ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کر کے سرمایہ داروں کی پرورش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو سیاہ زرعی قوانین کو اب تک صحیح بتا رہے ہیں، وہ کیا خاک کسانوں کے حق میں حل نکالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے مفاد میں ان تینوں قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کرنا چاہئے۔
درایں اثنا کسان رہنماؤں نے وزارت داخلہ اور خفیہ ایجنسیوں کے توسط سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلی سیاسی سطح پر بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے خلاف تینوں قوانین کو فی الفور منسوخ لیا جائے۔
آل انڈیا کسان اسٹرگل کوآرڈینیشن کمیٹی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کاشت کار متحد ہیں اور متفقہ طور پر مرکزی حکومت سے تین کسان مخالف اور عوام دشمن قوانین جو کارپوریٹ کے مفاد کا تحفظ کرتے ہیں ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh