www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503b2
اسلام آباد میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر نے علاقے سے کشیدگی دور کرنے کے لئے پاکستانی حکومت کی ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تہران بدگمانی دور کرنے کی غرض سے مشترکہ کوشش کے لئے تیار ہے۔
اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد حسینی نے پاکستان کے ٹی وی چینل چوبیس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی دور کرنے میں مدد کے لئے اسلام آباد کی ثالثی کی پہل کو قبول کیا ہے اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی علاقائی کوششوں کو سراہتا ہے۔
سید محمد حسینی نے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران بدگمانیوں کو دور کرنے کے لئے مناسب طریقۂ کار کی تلاش میں ہے اور ایران کے صدر کا ’ھرمز امن منصوبہ‘ اسی غرض سے خلیج فارس کے ممالک کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے یاد دہانی کرائی کہ بعض ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کا فروغ نہیں دیکھنا چاہتے اور اسی وجہ سے دھشتگرد اور علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں جو تہران اور اسلام آباد دونوں کے لئے خطرہ ہیں۔
سید محمد حسینی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی کوششوں سے ایران و پاکستان کے درمیان تعاون و تعلقات کے فروغ کی راہوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن کا اکیسواں اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا۔

Add comment


Security code
Refresh