قبلۂ اول کے غدار بحرین کے ولیعھد نے تمام تر شرم و حیا اور عالم اسلام میں پائی جانے والی حساسیت کو نظر انداز کرتے ہوئے صھیونی وزیر اعظم نتن یاھو کو منامہ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
صھیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاھو نے بحرین کے ولیعھد سلمان بن حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بن حمد نے انہیں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صھیونی وزیر اعظم اور بحرین کے ولیعھد نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں منامہ اور تل ابیب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
صھیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صھیونی حکومت کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی، چودہ دسمبر کو بحرین کا دورہ کرنے والے تھے تاہم نتن یاھو ان سے پہلے ہی بحرین جانا چاہتے ہیں تاکہ منامہ کا دورہ کرنے والے وہ صھیونی حکومت کے سب سے پہلے اعلی عہدے دار بن جائیں۔
اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزیانی نے اٹھارہ نومبر کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
بحرینی غدار نے صھیونی غاصب کو دورے کی دعوت دی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160