www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

752b4
پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف ملک کی حفاظت کے لئے پر عزم ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس اجلاس میں شامل شرکا نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے پاکستان ۔ چین اقتصادی راھداری کو سبوتاژ کرنے اور خطے کی امن و سلامتی پر حملے کی کوششوں کی مذمت کی ۔
کانفرنس میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر کشیدگی کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج ریاستی اداروں اور قوم کے تعاون سے تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چیلنجز کو پاکستانی عوام کے استحکام اور خوشحالی کے مواقع میں تبدیل کریں۔

Add comment


Security code
Refresh