www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

846b2
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو اور ولیعھد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کی تردید کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کے حالیہ دورے کے دوران ولیعھد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں ایسے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹوئٹ میں دعوی کیا کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور ولیعھد محمد بن سلمان سے صرف امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کی ملاقات ہوئی۔
ان کا یہ بھی دعوی تھا کہ اس ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام ہی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ صھیونی اخبار یورشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ صھیونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو، سعودی ولیعھد محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
صھیونی حکومت کے اس اخبار نے ایک نامعلوم صھیونی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نتن یاھو، صھیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی "موساد" کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ اتوار کے روز سعودی شہر نیوم کے لیے روانہ ہوئے جہاں انھوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں سے غداری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ سعودی عرب کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ بھی جلد ہی غداروں کی فہرست میں شامل ہونے کے معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب نے خفیہ معاہدہ کر لیا ہے لیکن عالم اسلام کے شدید رد عمل کی وجہ سے مخفی رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب صھیونی میڈیا رپورٹس اور حکومتی وزیر کے دعوے کے بعد کہ وزیراعظم نتن یاھو نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی نتن یاھو نے خبر پر تبصرے سے گریز کیا۔
نتن یاھو نے اپنی پارٹی کے اجلاس میں سوال پر کہا کہ ‘میں نے ان چیزوں پر کبھی تبصرہ نہیں کیا اور ایسا کرنے کا ارادہ بھی نہیں ہے۔
اسرائیل کے مشھور صحافی براک ریود نے کہا کہ نتن یاھو اور موساد کے سربراہ اسرائیل کی کاروباری شخصیت اودی اینگل کے طیارے میں وہاں گئے تھے۔
براک ریود نے فلائٹ ٹریکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ اسرائیل سے اتوار کو شام 8 بجے نیوم جانے کے لیے اڑا اور 5 گھنٹے بعد واپس اسرائیل آیا۔

Add comment


Security code
Refresh