ھندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے انتیس ھزار ایک سو ترسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ نئے مریضوں کے اضافے کے بعد ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹھاسی لاکھ چوھتر ھزار ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ھندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید چار سو انچاس افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تیس ھزار پانچ سو انیس ہوگئی ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ کورونا سے متاثرین کی یومیہ تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چالیس ھزار سات سو اکیانوے کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد آٹھ ملین دو لاکھ نوے ھزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ھندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح ترانوے اعشاریہ چار دو فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ اعشاریہ ایک ایک فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار سات فیصد ہے۔
دوسری جانب دہلی حکومت نے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ھندوستان بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے قہر میں دوبارہ شدت آگئی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت نے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے جس میں محدود لاک ڈاؤن کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
ھندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160