www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

260a8
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کو کارکنوں کی محنت کا نتیجہ بتایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ انیس سو ستر کے الیکشن میں ہارنے والوں نے اپنی شکست تسلیم کر لی تھی لیکن اس کے بعد جو بھی ہارا اس نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلا الیکشن ایسا ہو کہ جو بھی ہارے اپنی شکست کو تسلیم کرلے۔
عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کو سب سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے جا رہے ہیں اور اس بارے میں پاکستان الیکشن کمیشن سے بات ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا لے کر پاکستان میں بہترین انتخابات کرانے کا نظام آئے گا جس میں ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا۔
عمران خان نے اسی کے ساتھ کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا انتخابی نظام ایسا ہو جس میں بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

Add comment


Security code
Refresh