www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

550a4
ھندوستان کی ریاست بہار میں ہوئے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی پوری ہو گئی جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو اکثریتی ووٹ حاصل ہو گئی۔
بہار کی ریاستی اسمبلی میں کل 243 سیٹیں ہیں اور حکومت تشکیل دینے کے لیے 122 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ھندوستان کے الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 218 سیٹوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے بی جے پی کو 64 سیٹیں حاصل ہو چکی ہیں اور 10 سیٹوں پر وہ آگے چل رہی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل نے 70 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور پانچ سیٹوں پر وہ آگے ہے۔ جنتا دل یونائیٹیڈ کو 39 سیٹیں مل چکی ہیں اور وہ 4 سیٹوں پر آگے ہے۔ بائيں بازو کی جماعتوں کو 18 سیٹیں حاصل ہو چکی ہیں جبکہ دو پر وہ آگے چل رہی ہیں۔
کانگریس پارٹی نے 17 سیٹیں جیت لی ہیں اور وہ 2 سیٹوں پر آگے ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو 5 سیٹیں حاصل ہوئي ہیں۔ نتائج کے مطابق بی جے پی، جنتا دل اور بعض چھوٹی جماعتوں پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو حکومت تشکیل دینے کے لیے مطلوبہ 122 سیٹیں حاصل ہو جائیں گي جبکہ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے علاوہ کچھ دیگر چھوٹی جماعتوں پر مشتمل مہا گٹھ بندھن کو ایک سو دس سے ایک سو پندرہ سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

Add comment


Security code
Refresh