www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

533a6
فلسطین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھائے۔
پانچویں عرب یورپ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے وزیراعظم محمد اشیتہ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے عالمی قوانین اور قرار دادوں کی اساس پر بعض اہم سیاسی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
محمد اشتیہ نے مشترکہ مفادات اور ترجیحات نیز عالمی قوانین کے مطابق عرب یورپ تعلقات کی تقویت پر بھی زور دیا۔
انھوں نے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال کر یورپ اور فلسطین کے درمیان تجارت میں حائل روکاوٹوں کو دور کرائیں۔
اس سے پہلے فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh