فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

868b6
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ جس طرح سے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کی نمائش کا کوئي فائدہ نہیں ہوا، اسی طرح یمن کے خلاف جنگ اور اس کے محاصرے کا بھی کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔
محمد علی الحوثی نے امریکہ کے صدارتی الیکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کو نصیحت کی کہ وہ یمنی عوام سے دشمنی کرنے سے باز آ جائيں۔
انھوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر ان ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جس طرح سے امریکی انتخابات میں طاقت کی نمائش کا کوئي نتیجہ نہیں نکلا اسی طرح ان برسوں میں یمن کا محاصرہ اور اس کے خلاف فوجی حملے جاری رکھنے پر تمھارا اصرار، تمھیں اپنی مرضی کے نتیجے تک نہیں پہنچائے گا۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے: بنابریں محاصرہ اور حملے بند کر نے کے بعد یمن کے ساتھ گفتگو ہی امن و صلح کا حقیقی دروازہ ہے اور یہ وہی چیز ہے جس پر ہم ان برسوں میں زور دیتے آئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh