فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

870b5
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فوج کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔
سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیس سال حکمرانی کر کے ملک کو لوٹنے والی دونوں جماعتوں کے سربراہان این آر او مانگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے نواز شریف اور زرداری کو این آر او دے کر اس ملک پر سب سے بڑا ظلم کیا کیونکہ ان دونوں نے پاکستان کا قرض چھے ھزار ارب سے تیس ھزار ارب روپے تک پہنچا دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف اپنا لب و لہجہ مزید سخت کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں اور ان میں سے ایک ڈاکو لندن میں بیٹھ کر فوج کو بغاوت کے لیے اکسا رہا ہے۔ ان کا اشارہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب تھا جو عدالتی فیصلے کے تحت علاج کے لیے گزشتہ سال لندن گئے تھے اور تب سے وہاں مقیم ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے فوج اور عدلیہ پر حملہ کرکے جو کھیل شروع کیا ہے وہ ملک سے کھلی دشمنی کے مترادف ہے۔

Add comment


Security code
Refresh