فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

01709
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فرانس میں توھین رسالت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ توھین رسالت اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ رحمت للعالمین قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گذشتہ تیس برسوں سے مختلف اسلامی ملکوں میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے اور پورے عالم اسلام کو بیحد تکلیف ہوئی ہے لیکن پوری دنیا کے مسلمانوں کو فرانس میں توھین رسالت پر جو تکلیف ہوئی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو یہ سمجھانا ہوگا کہ توھین رسالت اظہار رائے کی آزادی ہرگز نہیں ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ مسلم سربراہان مملکت کو بھی چاہئے کہ وہ مغربی اداروں اور حکمرانوں کو سمجھائیں کہ گستاخانہ خاکے بنانا اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے-
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ میں اس معاملے کو عالمی فورم پر اٹھاؤں گا ۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے مغرب میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی زندگی عذاب بن جاتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh