www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کھا ہے کہ بڑی طاقتوں نے ایران کی پرامن جوھری ترقی و پیشرفت کو روکنے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

 صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر " حسن روحانی " نے آج ایران کے صوبے بوشھر کے پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں ایران کے گذشتہ صدارتی انتخابات اور تدبیر و امید حکومت کی جانب سے دنیا کے ملکوں کے ساتھ تعمیری مفاھمتی پالیسی اپنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یہ پالیسی ایران کی توانائیوں کے حوالے سے حقیقت پر مبنی ہے۔
 اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر " حسن روحانی " نے مزید کھا کہ وہ طاقتیں کہ جو اس سے قبل ، ایران کی یورینیئم کی افزودگی کو ختم کروانے کا خیال کررھی تھیں ، اس وقت یہ اعتراف کررھی ہیں کہ اس صنعت کے مقامی ھونے اور فروغ پانے کی وجہ سے ، ایران میں یوریئیم کی افزودگی کا مقابلہ اور اس کی صنعتی ترقی و پیشرفت کو روکنے کا امکان موجود نھیں ہے۔
 صدر مملکت ڈاکٹر " حسن روحانی " نے وضاحت کی کہ ملت ایران کی استقامت اور رھبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کی پیروی ، ملک کا عظیم سرمایہ ہے اور حکومت ملکی اتحاد و وحدت اور یکجھتی کی بدولت ملک کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتی رھے گی۔
 

Add comment


Security code
Refresh