ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراھیم رئیسی نے فرانسیسی حکام کی جانب سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ گستاخی نہ صرف تمام مسلمانوں بلکہ دنیا کے تمام اہل فکر و نظر اور اسکالروں کی نظر میں بھی قابل نفرت و مذمت عمل ہے۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراھیم رئیسی نے فرانس میں حضرت رسالتمآب (ص) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کو تمام ادیان ابراھیمی اور ان کے عقائد کی توہین قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ جب کوئی انسان کوئی غلطی و خطا کرتا ہے تو حکومت اس کے خلاف قانونی کاروائی کرتی ہے۔ سربراہ عدلیہ نے کہا کہ تمام ادیان ابراھیمی کی توہین ایک بڑا جرم ہے اور فرانس کی حکومت بذات خود اس غلط کام کی حمایت کر رہی ہے۔
سید ابراھیم رئیسی نے کہا کہ اس سلسلے میں فرانس میں جو حرکت انجام دی گئی وہ انسانی حقوق کے بھی منافی ہے۔
فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو نے حال ہی میں ایک بار پھر حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے سفارتی آداب و جمھوریت کے منافی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فرانس میں اس قسم کی توہین رسالت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
آنحضرت (ص) کی اہانت، تمام ادیان ابراھیمی کی توہین ہے: سربراہ عدلیہ رئیسی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 184