شامی فوج نے المیادین کے صحرا سے صوبے دیرالزور کے مشرق میں البوکمال تک کے پورے علاقے کو دھشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا۔
شام کے میڈیا ذرائع کے مطابق دیرالزور میں شامی فوج کی کاروائی اس وقت شروع ہوئی جب اس صوبے کے بیابانی علاقوں میں دھشت گردوں کی جانب سے گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں متعدد شامی فوجی مارے گئے۔
شام کے انسانی حقوق مرکز نے اعلان کیا ہے کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں اثریا اور الرصافہ میں داعش دھشت گرد گروہ کے ھیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی انسانی حقوق مرکز کے مطابق شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے ایک نئی فورس تشکیل دی ہے تاکہ داعش دھشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا خامہ کیا جا سکے۔
شام، دیرالزور سے دھشت گردوں کا صفایا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 156