بحرین کے ولی عھد نے کھا ہے کہ امریکی حکومت، اپنی موجودہ خارجہ پالیسی پر اصرار کی صورت میں علاقے میں اپنا اثر و رسوخ کھو دے گی۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ولی عھد " سلمان بن حمد آل خلیفہ " نے آج امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی۔
سلمان بن حمد نے اوباما کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے کھا کہ اوباما شیزو فرینیا یا کسی دوسرے نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں۔
بحرین کے ولی عھد نے کھا کہ بعض عرب ممالک امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں سنجیدگی کے ساتھ نظرثانی پر غور کررھے ہیں۔
"سلمان بن حمد آل خلیفہ " نے شام میں فوجی مداخلت روکے جانے کے حوالے سے روسی صدر " ولادیمیر پوتین " واضح بیان کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ روس نے ثابت کردیا کہ وہ امریکہ سے زیادہ قابل اعتماد ہے۔
حال ھی میں جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے جوھری سمجھوتے کے بعد، عرب ممالک نے امریکہ کی خارجہ پالیسی پر شدید نکتہ چینی شروع کردی ہے۔