فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

32888
فلسطین کی تحریک فتح کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری نے اعلان کیا ہے کہ تحریک حماس نے امریکی صدر کے مشیر اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
روزنامہ العربی الجدید نے تحریک فتح کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سکریٹری جبرائیل الرجوب کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر جراڈ کوشنر اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست کی تھی تاہم تحریک حماس کے رہنماؤں نے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
یہ درخواست فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے مئی دوھزار بیس میں امریکی حکومت اور صھیونی حکومت کے سینچری ڈیل نامی نسل پرستانہ منصوبے کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد کی گئی تھی۔
درایں اثنا تحریک فتح کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عوامی استقامت ، خودمختار فلسطینی ملک کے قیام اور محمود عباس کو ملت فلسطین کا رہنما تسلیم کرنے جیسے معاملات پر حماس کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے۔
امریکی حکومت نے اٹھائیس جنوری دو ھزار بیس کو وائٹ ہاؤس میں صھیونی وزیر اعظم نتن یاھو اور چند عرب ملکوں کے سفیروں کی موجودگی میں سینچری ڈیل منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلسطینی انتظامیہ نے امریکہ کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ختم کر لئے۔

Add comment


Security code
Refresh