فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

43557
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آتی جا رہی ہے دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم مزید زور پکڑتی جا رہی ہے۔
امریکی ریاست نیواڈا کے شہر کارسن سٹی میں انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگرجوبائیڈن نومبر کے انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو وہ کرسمس سیزن ہی منسوخ کر دیں گے اس لئے کہ اگر جو بائیڈن یہاں آجائیں تو یہ بھوتوں کا شہر بن جائے گا اور کرسمس کا سیزن منسوخ ہو جائے گا۔
جو بائیڈن نے امریکی صدرٹرمپ کے بیان پر کہا کہ میں ٹرمپ کے بیان پرحیران نہیں ہوا اس لئے کہ ٹرمپ پریشانی کی وجہ سے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی عوام کورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار جھوٹ بولنے سے تنگ آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی عوام اس بات سے تنگ آئے ہیں کہ کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں، ملازمتیں ختم ہورہی ہیں اور ٹرمپ کورونا وبا کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیارنہیں ہیں۔
ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ جمعرات 22 اکتوبر کو متوقع ہے۔ اس سے قبل ہونے والا مباحثہ ٹرمپ کورونا کے سبب منسوخ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں اور دونوں صدارتی امیدواروں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے تاہم سروے رپورٹوں کے مطابق جو بائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔

Add comment


Security code
Refresh