اسلامی جمھوریہ ایران میں پیغمبراسلام (ص) کی رحلت حضرت امام حسن (ع) اور حضرت امام رضا (ع) کی شھادت کی مناسبت مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی شھادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
طبی ھدایات اور پروٹوکول کی رعایت کے پیش نظر مجلس عزا، عوام کی عدم موجودگی میں منعقد ہوئی۔ مجلس عزا براہ راست ٹی وی سے نشر کی گئی ۔ مجلس عزا سے خطاب میں حجۃ الاسلام کاشانی نے سیرہ نبوی اور علوی پر روشنی ڈالی۔ مجلس عزا میں جناب مرتضی طاہری نے نوحہ خوانی اور مصائب اہلبیت (ع) پیش کئے۔
رھبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں پیغمبراسلام (ص) کی رحلت کی مناسبت سے مجلس عزا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 197