فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

70392
حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سمیت دارالحکومت تہران، مقدس شہر قم اور ایران کے دیگر شہروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
فرزندرسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور صفر کے مہینے کی آخری تاریخ میں آپ کی شہادت ہوئی۔
امام رضا علیہ السلام کے علم کا اتنا شہرہ تھا کہ رضا کے ساتھ ساتھ آپ کو عالم آل محمد کے نام سے بھی شہرت حاصل تھی- آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسن ہے۔
مشہدالرضا سمیت ایران بھر میں فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پر آپ کی شہادت کے مراسم برپا نہیں ہو رہے تاہم اس کے باوجود طبی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران کے کونے کونے میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh