www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراقی وزیر خارجہ ھوشیار زیباری نے منامہ ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کھا: شام میں غیر ملکی دھشت گردوں کی

 تعداد میں مسلسل اضافہ ھورھا ہے؛ یہ صورت حال ان کی حکومت پر منتج ھوسکتی ہے۔ شیخ جلال الدین صغیر نے چھلم کے موقع پر سعودی بندر بن سلطان کی سازشوں سے خبردار کیا۔
عراقی وزير خارجہ ھوشیار زیباری نے کھا ہے اگر شام میں اکٹھے ھونے والے دھشت گردوں کو اس ملک میں ایک اسلامی امارت نامی دھشت گردوں کی حکومت بنانے دیا گیا تو چونکہ وہ حکومت کرنے کی صلاحیت بھی نھیں رکھتے اور کسی بھی عالمی قاعدے اور قانون کے تابع بھی نھیں ہیں لھذا دنیا مجبور ھوگی کہ ان کے خلاف عالمی سطح کا وسیع تر اقدام عمل میں لائے۔
زیباری نے قبل ازیں بھی شامی اور مشرقی شام سے مغربی عراق تک طالبان طرز کی حکومت کے قیام کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔
ادھر عراق کی اعلی اسلامی مجلس کے رکن نے اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں بندر بن سلطان کی گھناؤنی سازشوں سے خبردار کیا ہے۔
جلال الدین الصغیر نے کھا ہے کہ سعودی انٹیلجنس کے سرغنے بندر بن سلطان کے غلام اور کرائے کے ایجنٹ دھشت گرد عناصر سید الشھداء حضرت امام حسین (ع) کے چھلم کے موقع پر بصرہ اور عراقی کے دیگر شھروں میں حسینی عزاداروں کو آسانی کے ساتھ اپنی بربریت کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
انھوں نے عراقی حکام پر زوردیا کہ وہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیں۔
یادرھے کہ عراق اور شام میں دھشت گردی کا اصل سرپرست اور دھشت گردوں کا اصل کمانڈر سعودی انٹیلجنس چیف بندر بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود ہے اور اسلام کے نام پر انسانیت کے گلے پر چھری پھیرنے اور اسلامی امارت کی تشکیل کے نعرے لگانے والے بندر بن سلطان کی سرپرستی میں عالمی صھیونیت اور اسرائیل کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh