www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

89548
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شمالی سامرا کے نواح میں داعشی دھشت گردوں کے ایک جتھے کو تہس نہس کردیا ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے تین سو تیرہ بریگیڈ نے سامرا کے نواحی علاقے ام الفحم کے قریب داعشی دھشت گردوں کے جمع ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ مقام کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے داعشیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
دوھزار سترہ میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی فورس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس اور فوج نے دوھزار سترہ کے بعد سے داعش کی باقیات کے خاتمے کے لیے ساٹھ سے زائد فوجی آپریشن انجام دیے ہیں جن کے دوران سیکڑوں داعشیوں کو ہلاک، زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh