www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

82541
بحرین کی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ صلح معاہدے کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم عمل صارفین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
الخلیج آنلائن کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ سے وابستہ الیکٹرانک اور اقتصادی سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ’بقول انکے‘ بحرین کی ساکھ بگاڑنے کی کوشش کرنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم عمل صارفین کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا صھیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے بعد بحرین کا پہلا مال بردار بحری جہاز حیفا بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ ایم ایس سی اسرائیل نامی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریٹر عدنی سمکین نے کہا ہے کہ بحری امور اور بندرگاہوں کے ذمہ دار بحرینی حکام اب اسرائیل کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے پندرہ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ مگر بحرینی عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ہے تاہم بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے اس احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh