اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ویانا میں گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان ماھرین کی سطح کے مذاکرات کے ایجنڈے کی وضاحت کی ہے۔
جناب سید عباس عراقچی نے مھر نیوز ایجینسی کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے تاکید کی کہ ویانا میں جنیوا میں ھونے والے 24 نومبر کے سمجھوتے پر عمل درآمد کے مقصد سے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماھرین کی سطح کے مذاکرات کا آغاز ھورھا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلی جوھری مذاکرات نے عباس عراقچی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ھونے والے مذاکرات میں ایران کے ماھرین کی سطح کی ٹیم کی قیادت ، ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی شعبے کے ڈاریکٹر جنرل " حمید بعیدی نژاد " کریں گے کھا کہ پابندیوں ، جوھری انرجی اور سینٹرل بینک کے شعبوں کے ماھرین بھی ان مذاکرات میں موجود ھوں گے۔
جناب سید عباس عراقچی نے اسی طرح بعض جوھری تنصیبات کے معائنے کے لئے ایران میں آئی ، اے ، ای ، اے کے معائنہ کاروں کی موجودگی کے بارے میں کھا کہ ایران نے آئی ، اے ، ای ، اے کے ساتھ تعاون کے نئے دور میں مختلف اقدامات کو شامل کیا ہے اور پھلے قدم میں چھ اقدام شامل ہیں اور اراک میں ھیوی واٹر ایٹمی تنصیبات ، بندر عباس میں معدن گچین کا معائنہ بھی اس پھلے قدم میں شامل ہے۔