اسلامی جمھوریہ ایران نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں دفاع کو یمنی عوام کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ھشام شرف عبداللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس ملک کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بحران یمن کے سیاسی حل پر مبنی ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران یمن کے مظلوم عوام کی عالمی سطح پر حمایت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
اس موقع پر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے یمن کے مظلوم عوام کی سیاسی حمایت اور انسان دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کیا۔
ھشام شرف عبداللہ نے ایک رپورٹ میں یمن میں سعودی اتحاد کے جرائم منجملہ اس کی جارحیتوں کے تسلسل اور کورونا کے دور میں غذائی اشیاء اور ایندھن کے حامل جہازوں کو روکنے جیسے اقدامات کو اقوام متحدہ میں درج کرانے کے لئے انجام پانے والی خط و کتابت اور بین الاقوامی سطح پر نیشنل سالویشن حکومت کے تازہ ترین اقدامات کی بھی وضاحت کی۔
سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ۔ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک سولہ ھزار سے زیادہ افراد شہید ، دسیوں ھزار زخمی اور لاکھوں بےگھرو دربدر ہو چکے ہیں۔
یمن کی حمایت جاری رکھیں گے: ایران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 189