مقبوضہ فلسطین کے ھزاروں صھیونیوں نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور نتن یاھو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ھزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر اسرائیل میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ان کی ناکامی، مقبوضہ سرزمین کی نا گفتہ بہ صورتحال کے خلاف اور اسی طرح مالی بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن یاھو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے اور نتن یاھو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نتن یاھو استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔
صھیونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صھیونی وزیر اعظم نتن یاھو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔
نتن یاھو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاھو کے خلاف مظاہروں میں شدت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 143