www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403152
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی بھی ختم ہونے والی قراردادوں کی واپسی نہیں دیکھے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کے یکطرفہ فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکی فیصلے کا کوئی عملی اثر نہیں ہے اور یہ اقدامات اس کے اقوام متحدہ کی حالیہ ناکامیوں کے بعد مایوسی کی واضح علامت ہے۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی ختم ہونے والی قراردادوں کی واپسی نہیں دیکھے گا کیونکہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز امریکی کونسل برائے خارجہ تعلقات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ جب ہم بات کرتے ہیں تو امریکی وزیر خارجہ پومپیو پریس کانفرنس کے ساتھ توجہ مبذول کروانے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ یہ کوئی نئی بات ہے اور اسلامی جمھوریہ ایران پر اس کا خاص اثر پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر جتنا دباؤ ڈالا ہے اس کے پیش نظر اسے یہ توقع تھی یہ پابندیاں ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گی مگر ایسا نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے جوہری معاہدے کو چھوڑ دیا۔
واضح رھے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے پیرکے روز ایران کی 27 شخصیات اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کیں۔

Add comment


Security code
Refresh