www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

424697
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار کے لئے خود کو A+ نمبر دیا ہے۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے خود کو A+ نمبر ایسی حالت میں دیا ہے کہ جب اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے، امریکا میں کورونا وبا نے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں لی ہیں وہیں اقتصاد کو بھی برباد کرکے رکھ دیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ کئی دنوں تک اس وائرس کے وجود کا یا اس کے خطرناک ہونے کا بھی انکار کرتے رہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ کورونا کے مقابلے میں ٹرمپ کا صرف ایک ہی کارنامہ ہے اور یہ ہے کہ جب ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی تو انھوں نے قومی پرجم کو نیم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکا میں اب تک کورونا کے 70 لاکھ 4 ھزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh