www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

543878
ایشیائی ممالک کی جانب سے سلامتی کونسل میں تبدیلی کرنے کے مطالبے کے بعد اب یورپ سے بھی اسی قسم کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے عالمی چیلنجوں اور صورتحال کے پیش نظراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
انجیلا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض رکن ممالک اس حوالے سے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی سلامتی کونسل میں کوئی بھی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جرمنی ، بیلجیم ، ڈومینیکن ریپبلک ، ایسٹونیہ ، انڈونیشیا ، نائجر ، جنوبی افریقہ ، تیونس ، ویتنام اور سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس اس وقت یو این ایس سی کے غیر مستقل رکن ملک ہیں جبکہ روس ، چین ، فرانس ، امریکہ اور برطانیہ اس کے مستقل ممبرممالک ہیں اور ان کے پاس ویٹو کا حق بھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh