www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

535127
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اپنے روز کے معمول کو جاری رکھتے ہوئے یمن کے علاقے مجزر Majzar پر بمباری کی ہے۔
تسنیم کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے مجزر پر بمباری کے بعد کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ کل رات ہونے والے حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران اسی طرح صوبہ الجوف، صوبہ مأرب اور البیضاء کو بھی جارح نشانہ بنایا۔
سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا سترہ ہزار یمنی شھید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh