www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

553615
قطر کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے حقوق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی امنگوں اور مسئلہ فلسطین کے دفاع پر زور دیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہئے۔
قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔
قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان لولوة الخاطر نے حال ہی میں کہا تھا کہ قطر اپنے ہمسایہ ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد دعوی کیا تھا کہ 5 سے 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh