www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

610217
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک پر مسلط شاھی حکومت کے خلاف مظاہرے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مذمت کی ہے۔
بحرین کے عوام نے مسلسل نویں دن بھی شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف مظاہرے کیے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجتی کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر اسرائیل سرطانی پھوڑا ہے، اسرائیل کو نابود ہونا ہے، صھیونی حکومت غیر قانونی ہے جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ منگل کو فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی مکمل برقراری کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔
صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اقدامات کی پوری اسلامی دنیا میں بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh