بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاھراھوں پر احتجاجی مظاہرے کر کے صھیونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مذمت کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاھراھوں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر کے قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی۔
بحرین کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو پاوں تلے روند ڈالا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کو ایک مہینہ بھی نہیں گذرا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گیارہ ستمبر کو بحرین اور صھیونی حکومت کے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ۔
صھیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں تیرہ اگست کو متحدہ عرب امارات اور صھیونی حکومت کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔
صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے عرب حکومتوں کی تگ و دو ایسے عالم میں جاری ہے کہ تل ابیب برسوں سے فلسطینیوں کو سرکوب کر رہا ہے اور عرب و اسلامی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے ۔
آل خلیفہ و آل یھود کے روابط کے خلاف بحرینی عوام کا مظاہرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 159